24 نومبر، 2022، 9:33 AM

بھارت تمام شعبوں میں ایران کے ساتھ تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے، بھارتی وزیر خارجہ

بھارت تمام شعبوں میں ایران کے ساتھ تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے، بھارتی وزیر خارجہ

بھارت کے وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات بڑھانے کے لیے اپنے ملک کے عزم کا اظہار کیا۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور علی باقری کنی جو اس وقت سرکاری دورے پر ہندوستان میں موجود ہیں، نے ہندوستان کے وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر سے ملاقات اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ 

ہندوستان کے دورے پر موجود ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور علی باقری کنی کے ساتھ اپنی ملاقات میں ہندوستانی وزیر خارجہ نے چابہار بندرگاہ کے منصوبوں کے کام کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماوں کی یہ ملاقات ایرانی اور ہندوستانی وزارت خارجہ کے درمیان سیاسی مشاورت کے فریم ورک کے تحت انجام پائی۔ 

ملاقات کے دوران باقری کنی نے ایران اور ہندوستان کے درمیان تاریخی تعلقات کو سیاسی، اقتصادی اور سیکورٹی کے شعبوں میں دونوں ملکوں کے بڑھتے ہوئے تعلقات کی بنیاد قرار دیا اور کہا کہ ایران ہندوستان کے ساتھ دو طرفہ اور علاقائی سطح پر تعاون کو وسعت دینے کے لیے بھی تیار ہے۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ نے دونوں ملکوں کے مفادات کو برقرار رکھنے اور مشترکہ خطرات سے نمٹنے کے لیے دوطرفہ صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے ایران اور ہندوستان کے درمیان تعاون کو خاص طور پر علاقائی اور بین الاقوامی میدانوں میں عالمی نظام میں کثیرالجہتی کی بنیاد کی مضبوطی کا باعث قرار دیا۔

ہندوستانی وزیر خارجہ نے اپنی گفتگو کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان مسلسل مشاورت کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے تیار ہے۔ 

جے شنکر نے چابہار بندرگاہ کے منصوبے کے کام کو تیز کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

News ID 1913324

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha